اردو

urdu

ETV Bharat / city

'میں نہیں جانتا اسد الدین اویسی کون ہیں' - samajwadi party parivartan yatra

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما و مہاراشٹر سے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اتر پردیش اسمبلی الیکشن کے پیش نظر نوئیڈا کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اسد الدین اویسی پر سخت تنقید کی۔

رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی
رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

By

Published : Oct 3, 2021, 7:25 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے لیے نوئیڈا پہنچے ایس پی رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اترپردیش کے عوام کے سامنے سماج وادی پارٹی واحد متبادل ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قد آور رہنما ابو عاصم اعظمی نے اتر پردیش میں پریورتن یاترا شروع کر کے انتخابی مہم کا نوئیڈا سے باضابطہ آغاز کیا۔

رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

اس سے قبل نوئیڈا سیکٹر 22 میں پنڈت مارکیٹ میں پہنچنے پر ابو عاصم اعظمی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں سماج وادی پارٹی کارکنان موجود تھے۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی اتر پردیش کے عوام کے سامنے واحد آپشن ہے۔ اب ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی۔

اس کے علاوہ ابوعاصم اعظمی نے اسد الدین اویسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نہیں جانتا اسد الدین اویسی کون ہیں۔

قبل ازیں گریٹر نوئیڈا میں ایس پی لیڈر سنجیو تیاگی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں ابو عاصم اعظمی نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کسان اور نوجوان سمیت تمام طبقات موجودہ مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومت سے پریشان ہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔ جو لوگ مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے ہیں اب انہیں مہنگائی نظر نہیں آتی۔ بی جے پی مذہبی تعصب اور نفرت پھیلانے میں مصروف ہے۔

اسدالدین اویسی کے بارے میں سوال پوچھنے پر ابو عاصم اعظمی بھڑک اٹھے اور کہا کہ کچھ لوگ مسلمانوں کے ٹھیکیدار بن گئے ہیں۔ دراصل وہ بی جے پی کو جتوانے کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ایسے نا جانے کتنے آئے اور چلے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details