مقتول انجو کے بھائی شیو کمار یادو نے بتایا کہ' کل رات تقریباً نو بجے انجو سے فون پر بات کیا اور وہ بلکل ٹھیک تھی۔ اس نے خاندان کے افراد سے بھی بات کی تھی اور پھر اسی رات فون سے خبر ملی کہ اسکی طبیعت خراب ہے۔
جس کے بعد گھر سے والد سمیت اور بھی لوگ انجو کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ وہ مر چکی تھی، شیو کمار نے کہا کہ 'مجھے پورا یقین ہے کہ میری بہن کا اس کے شوہر و سسرال والوں نے جہیز کے خاطر گلا دبا کر قتل کیاہے، کیونکہ جب سے انجو رخصتی کے بعد سسرال آئی تھی تبھی سے اسکے شوہر متھلیش اس پر دباؤ بنا کر گھر والوں سے آئے دن کچھ نا کچھ مطالبہ کر ہی رہا تھا، پہلے اس نےبھینس مانگا، جو دیا گیا، پھر گائے کی مانگ ہوئی وہ بھی دیا گیا۔