اردو

urdu

ETV Bharat / city

نجی گاڑی سے لوٹتے مزدور حادثے کا شکار - لاک ڈاؤن

عالمی وبا کورونا وائرس کےسبب پورے بھارت سمیت مہاراشٹر کو بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ایسے میں وہاں اترپردیش کے بہت سارے مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ بعض مزدور نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی گھروں کو واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے جو اچانک حادثے کا شکار ہوگئی۔

نجی گاڑی سے لوٹتے مزدور حادثے کا شکار
نجی گاڑی سے لوٹتے مزدور حادثے کا شکار

By

Published : May 10, 2020, 11:53 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں پولیس و انتظامیہ سے چھپ کر شہر میں داخل ہو رہے مزدوروں کے ساتھ اچانک ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔

نجی گاڑی سے لوٹتے مزدور حادثے کا شکار

گذشتہ رات لکھنؤ وارانسی شاہراہ پر 22 مزدوروں پر مشتمل ایک پک اپ گاڑی الٹ گئی۔ جس میں سوار سات افراد شدید زخمی ہوئے، دو افراد کی حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ دوسروں کو قرنطینہ بھیجا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ایک پک اپ گاڑی میں سوار چند لوگ ہفتہ کی رات مہاراشٹر کے بھیونڈی سے اترپردیش کے ضلع سلطان پور آرہے تھے تبھی راستے میں گاؤں بھلی پوروا تھانہ بلدیری میں یہ تمام مزدور پک اپ کے پلٹنے سے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مجموعی طور پر 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بقیہ 3 کو قرنطیہ میں داخل کرایا گیا ہے۔

اترپردیش کے سلطان پور بارڈر میں خفیہ طور پر گھسنے کے معاملے پر محکمہ پولیس نے ان لوگوں پر مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ ہرش دیو پانڈے نے بتایا کہ دو افراد زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے دو ساتھی تیمار داری میں مصروف ہیں۔ بقیہ کو قرنطینہ بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details