اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجلی کے کھلے تار کی زد میں آنے سے لڑکی ہلاک - جل کر ہلاک ہوگئی

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں بجلی کے کھلے تار کی زد میں آنے سے ایک لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

A Girl was electrocuted to death after she accidentally touched electric wire in hardoi
بجلی کے کھلے تار کی زد میں آنے سے لڑکی ہلاک

By

Published : Jan 11, 2020, 8:02 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع کے قوالی دیہات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی چھت پر کچھ کام کے لیے گئی تھی اسی درمیان وہ بجلی کے کھلے تار کی زد میں آگئی، اور جل کر ہلاک ہوگئی۔

بجلی کے کھلے تار کی زد میں آنے سے لڑکی ہلاک

لڑکی کو جلتا دیکھ کر متاثرہ کی چچی انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی بری طرح جھلس گئی، بجلی کی تاروں کی زد میں آنے سے لڑکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق قوالی دیہات علاقے کے امرتا گاؤں کی رہنے والی نیہا اپنے گھر کے چھت پر کھڑی تھی، اس دوران لڑکی گھر کے اوپر سے نکلنے والی ایس ٹی لائن تاروں کی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی۔ لڑکی کو تاروں کی زد میں آتے دیکھ کر لڑکی کی چچی نے بچانے کی کوشش لیکن وہ بھی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں علاقے کے لوگوں نے دوڑ کر کسی طرح دونوں کو الگ کیا لیکن تب تک نیہا نامی لڑکی ہلاک ہوچکی تھی۔ جبکہ زخمی خاتوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details