اتر پردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 5746 افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ 152 لوگوں کی موت ہوئی چکی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 152 اموات - اتر پردیش کے 15 اضلاع
اترپردیش میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریاست میں آج 232 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،لکھنؤکے، کے جی ایم یو میں 896 نموں میں سے 11 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 152 اموات
اتر پردیش حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود ریاست میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے، ابھی تک جو اضلاع گرین زون میں تھے، وہاں بھی تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کا پھیل رہا ہے۔
گزشتہ پانچ دنوں کی بات کریں تو اتر پردیش میں 16 مئی کو 203، 17 مئی کو 208، 18 مئی کو 146، 19 مئی کو 323، 20 مئی کو 249 ،21 مئی کو 341 اور 22 مئی کو 243 کیسز سامنے آئے ہیں۔