خاص طور پر عوام کو عوامی مقامات پر یکجا نہ ہونے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اعلان کرایا جا رہا ہے کہ زیادہ تعداد میں لوگ اکٹھا نہ ہوں۔
کورونا وائرس کے پیش نظر مئو میں 144 نافذ پولیس اور انتظامیہ کے افسران خود گشت کررہے ہیں۔ بازاروں میں اعلان کر دکانیں وقت سے پہلے ہی بند کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ قدم احتیاط کے طور پر اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ کسی بھی تشویشناک حالات پر بروقت قابو پایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:تھائی لینڈ: بینکاک میں شاپنگ مالز بند
افسران پولیس اہلکاروں کے تعلق سے بھی احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔ غیر ضروری مجمع ہٹانے کے لئے انتظامیہ کمربستہ ہے۔