اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیوانیت کی تمام حدیں پار، بارہ سالہ معصوم بچی نذر آتش - جنسی زیادی کی بات واضح ہوگی

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک گھر کے باہر سو رہی بچی کو نامعلوم شرپسندوں نے اغوا کرلیا اور پھر بعد میں اسے نذرآتش کردیا گیا۔

12-year-old-girl-kidnapped-and-burned-in-kanpur-dehat
حیوانیت کی تمام حدیں پار، بارہ سالہ معصوم بچی کو کیا گیا نذر آتش

By

Published : Jul 1, 2021, 6:44 PM IST

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دیر رات کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ایک بارہ سالہ معصوم بچی کو اغوا کرلیا اور بچی کو جلا کر ہلاک کردیا۔

ویڈیو

مذکورہ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی کانپور زون کے اے ڈی جی بھانو بھاسکر اور آئی جی موہت اگروال جائے واردات پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔

بچی کے والد نے تحریری شکایت میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مذکورہ سانحہ پر علاقے میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کیشو کمار چودھری نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی جنسی زیادتی کی بات واضح ہوگی۔

مزید پڑھیں:محمد اسماعیل ماب لنچنگ: اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا

لواحقین نے بتایا کہ لڑکی رات کو گھر کے باہر چارپائی پر سو رہی تھی، بچی کی دادی بھی اس کے ساتھ دوسری چارپائی پر سو رہی تھیں۔ جب سب صبح اٹھے تو بچی وہاں موجود نہیں تھی۔ جس کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کی گئی، تب پتہ چلا کہ گھر سے 200 میٹر کے فاصلے پر بچی کی آدھی جلی لاش امرود کے باغ میں پڑی ہے۔ جبکہ بچی کی لاش کے پاس ایک چارپائی بھی ملی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حیوانوں نے چارپائی پر جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا ہوگا پھر خود کو بچانے کے لیے بچی کو وہیں جلا کر فرار ہوگیا ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details