اردو

urdu

ETV Bharat / city

حضرت سید سیف الدین سالارؒ کا 1017 واں عرس مبارک

بہرائچ میں آج حضرت سید سیف الدین سالار رحمۃاللہ کی درگاہ پر ان کے عرس کی تقریب کے تحت بعد نماز فجر قرآن خوانی کا اہتمام ہوا۔ جس میں زائرین نے شرکت کر فیوض برکات حاصل کیا۔

1017th Urs Mubarak of Hazrat Syed Saifuddin Salar
حضرت سید سیف الدین سالارؒ کا 1017 واں عرس مبارک

By

Published : Mar 11, 2020, 1:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج سلطان الشہداء فی الہند حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کے چچا حضور سید حضرت سیف الدین سالار عرف سرخ رو سالار رحمۃاللہ علیہ کا 1017 واں سالانہ عرس منایا جارہا ہے۔

حضرت سید سیف الدین سالارؒ کا 1017 واں عرس مبارک

عرس کی تقریب بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوئی جس میں سیکڑوں زائرین نے شرکت کی۔ عرس میں مختلف قوموں کے افراد نے شامل ہوکر بارگاہ سرخرو سالار میں اپنی محبت و عقیدت ںذرانے پیش کیے۔

عرس کی تقریب میں زائرین نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ اس کے بعد مولانا محمد مصعب خاں نے حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ اور حضرت سید سرخرو سالار رحمۃاللہ علیہ کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد قل شریف کا اہتمام ہوا۔ بعدہ قل دعا کی گئی، جس میں ملک میں محبت، امن و امان اور یکجہتی کے قیام کی دعا کی گئی۔

حضرت سید سیف الدین سالارؒ کا 1017 واں عرس مبارک

تقریب کے موقع پر محمد علی، جاوید انصاری، مجید احمد، حاجی شبیر احمد، ڈاکٹر اقبال احمد منصوری ،خادم چاند بابو، سید علی وارڈ ممبر، شفیق بابا، حسرت بابا محمد کیف موجود تھے۔ ان حضرات نے عرس میں آئے ہوئے زائرین کا استقبال کیا اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

وہیں حسب روایت زائرین کے لیے لنگر عام کا اہتمام کیا گیا تھا- اس موقع پر قاری عبدالخالق، سلیم احمد، مولانا ضامن علی، مولانا محمد طاہر، غلام حیدر قریشی، مولانا محمد احمد، آفتاب عالم سمیت سیکڑوں زائرین نے حاضر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details