اترپردیش کے ضلع شاملی میں واقع قصبہ کاندھلہ تھانہ علاقے کے سورج کنڈ مندر میں تین مسلم خاندان نے ہندو مذہب اختیار کیا ہے۔ کنبہ کے تقریبا 18 افراد سورج کنڈ مندر پہنچے اور ہاوان پوجا کی، اس دوران ہندو مذہب کے مطابق عبادت کرتے ہوئے جینو پہن کر ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 15 سال قبل اس کنبے نے مسلم مذہب اختیار کیا تھا لیکن اب وہ دوبارہ اپنے مذہب میں واپس آگیا ہے۔ پنڈت یش ویر مہاراج نے انہیں ہون کی پوجا کرکے ہندو مذہب کی واپسی کرائی۔
ضلع شاملی کے کانڈھلہ کے محلہ رائے زادگان کا رہائشی شہزاد اپنے تین خاندانوں کے ساتھ کاندھلا کے سورج کنڈ مندر پہنچا اور مندر کے احاطے میں منعقدہ شدھی، ہون اور یگ میں حصہ لیا۔ اس دوران ان تینوں مسلم خاندانوں کو ہندو مذہب کے مطابق منعقدہ پوجا ارچنا ہون اور یگ میں پاک کیا گیا۔ جس کے بعد مہاراج یش ویر نے سب کو جینو پہنا کر سناتن دھرم مذہب اختیار کرایا۔