جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں کرناہ کے علاقے سے ایک شخص کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے اطلاع موصول ہونے کے بعد انچارج ایس آئی منیر احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مقامی آرمی یونٹ 3/8 جی آر کے ساتھ مل کر محمد شفیع شیخ ولد علی افسر شیخ ساکن ہجیترا کرناہ کے گھر کی تلاشی لی۔ Man held with arms ammunition in Karnah
Man Held With Arms And Ammunition کپواڑہ میں پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ ایک کو گرفتار کیا - کپواڑہ پولیس نے کیا گرفتار
پوچھ گچھ پر شفیع نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے گھر کی سلائی مشین میں کچھ اسلحہ اور گولہ بارود چھپا رکھا ہے۔ شفیع کے انکشاف پر تلاشی کے دوران 01 پستول، 02 پستول میگزین، 11 پستول کے راؤنڈ اور 02 زندہ گرینیڈ برآمد ہوئے اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ Man held with arms ammunition in Karnah
پوچھ گچھ پر شفیع نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے گھر کی سلائی مشین میں کچھ اسلحہ اور گولہ بارود چھپا رکھا ہے۔ شفیع کے انکشاف پر تلاشی کے دوران 01 پستول، 02 پستول میگزین، 11 پستول کے راؤنڈ اور 02 زندہ گرینیڈ برآمد ہوئے اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ محمد شفیع شیخ کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد شفیع شیخ پہلے ہی 2021 میں ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیے گئے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، اس مقدمے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں:Extortionists Arrested in Srinagar: نقلی پستول استعمال کرنے والے بھتہ خور گرفتار