پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بی جے پی کے انتخابی منشور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'دفعہ 370 اور 35 اے کو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا اور اگر ایسا کیا جاتا ہے تو حالات کافی سنگین ہوسکتے ہیں'۔
ان باتوں کا اظہار سجاد غنی لون نے ہانگاہ ہندوارہ میں ایک عوامی جلسے سے کیا ۔
'عمر عبداللہ بڑی بڑی باتیں کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ' انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جب تک بات چیت کے ذریعے حل نہیں کیا جاتا تب تک ملیٹنٹ مخالف آپریشن جاری رکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا'۔
قابل ذکر ہے کہ آج بی جے پی کی جانب سے انتخابی منشور جاری کیا گیا جس میں انہوں نے دفعہ 370 اور 35اے کو ہی نہیں بلکہ ملیٹنٹ مخالف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
سجاد لون نے عمر عبداللہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ 'جب نیشنل کانفرنس اقتدار میں تھی تب انہوں نے صدر اور وزیراعظم کا عہدہ بحال کرنے میں کوئی پہل نہیں کی، آج عمر عبداللہ اس طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں'۔
جلسے سے پیلپز کانفرنس کی جانب سے بارہمولہ کپواڑہ سیٹ پر نامزد امیداوار راجہ اعجاز، پیلز کانفرنس کے نائب صدر عبدالغنی وکیل، عرفان پنڈت پوری کے علاوہ دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔