اردو

urdu

ETV Bharat / city

پانی کی قلت، ہندوارہ میں احتجاج - جموں و کشمیر

شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں پانی کی شدید قلت کے باعث چھوٹی پورہ علاقے کے باشندوں نے محکمہ پی ایچ ای اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

پانی کی قلت، ہندوارہ میں احتجاج

By

Published : Jul 9, 2019, 7:58 PM IST

نمائندے کے مطابق چھوٹی پورہ ہندوارہ کی عوام نے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے سبب بارہمولہ - ہندوارہ سڑک پر دھرنہ دیکر احتجاج کیا جس کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کافی دیر تک متاثر رہی۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انکے علاقے میں کئی مہینوں سے پینے کے صاف پانی کی قلت ہے جس کے بارے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کو کئی بار آگاہ کیا، تاہم ’’انہوں نے اس بارے میں کبھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔‘‘

پانی کی قلت، ہندوارہ میں احتجاج

انکا کہنا تھا کہ دو مہینے قبل انہوں نے اسی طرح سڑک پر احتجاج کیا اور انتظامیہ نے دو ہفتے کی مہلت مانگی تھی جبکہ ’’دو مہینے گزرنے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔‘‘

احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’محض تیس پائپوں کو بچھانے کے بعد علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔‘‘

احتجاج کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے موقعے پر پہنچ کر احتجاجیوں کو دو دن میں انکی مشکلات حل کرنے کا وعدہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details