اردو

urdu

ETV Bharat / city

'منشیات کی روک تھام کے لیے سب کو آگے آنا ہوگا' - بیداری

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں رائز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

رائز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بیداری پروگرام

By

Published : Jul 28, 2019, 9:24 PM IST

یہ پروگرام شیخ العالم ٹورنمنٹ ہال میں ہوا۔

اس موقع پر منشیات کے نقصانات کے بارے میں سامعین کو بتایا گیا۔

رائز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بیداری پروگرام
وادی میں منشیات کی بڑھتی ہوئی وباء کی روک تھام کے لیے مہم شروع کرنے کی بات کہی گئی ۔

اس دوران رائز انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین فردوس احمد نے کہا کہ وادی میں منشیات کا مسلسل استعمال شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

اس وباء کو قابو کرنے کے لیے تمام متعلقین سرکاری رضاکار تنظیموں، تعلیمی اداروں خاص طور والدین کو اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ سماج میں منشیات کے استعمال کو مکمل طور قلع قمع کیا جاسکے ۔


انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی نشیلی ادویات کے استعمال کو روکنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔

اور تمام لوگوں کو اس بدعت کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور تعاون دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details