اردو

urdu

ETV Bharat / city

جھولے سے لٹک کر کمسن بچی کی موت - ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 8سالہ بچی جھولہ جھول رہی تھی کہ اچانک رسی سے لٹک کر اسکی موت واقع ہو گئی۔

جھولے سے لٹک کر کمسن بچی کی موت
جھولے سے لٹک کر کمسن بچی کی موت

By

Published : Sep 21, 2020, 6:42 PM IST

ضلع کپوارہ کے نوباغ، چھمپورہ ویلگام میں پیر کو اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 8سالہ بچی انجم اسماعیل گھر میں جھولا جھول رہی تھی کہ اچانک جھولے سے گر کر رسی سے لٹک گئی۔

بے ہوشی کی حالت میں بچی گھر والوں نے علاج ومعالجہ کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جب بچی کی لاش اپنے آبائی گاوں ویلگام پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔

ادھر شمریال، لولاب میں 2 سالہ لڑکا ٹب میں ڈوبنے کے بعد فوت ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اویس احمد نامی ایک دو سالہ لڑکا حادثاتی طور پر اپنے گھر میں موجود پانی کے ٹب میں ڈوب کر فوت ہو گیا، حالانکہ اسے بھی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details