جموں وکشمیرکی کپواڑہ پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے درگمولہ میں دو اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی او) کو حراست میں لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان دونوں ملزمان کی شناخت چمکوٹ کرناہ کے رہائشی شکور احمد بٹی جو اس وقت واٹرخانی درگمولہ میں رہائش پذیر ہیں۔ایس ڈی ایچ کپواڑہ میں تعینات ہے۔اور یہ ایس پی او نمبر 143 عہدے پر ہیں۔ اور شبیر احمد بٹ ساکن بمہامہ کپوارہ جو ڈی پی ایل کپواڑہ میں ایس پی او نمبر 35پرتعینات ہیں۔ ایس ایچ او مشتاق احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے انھیں حراست میں لیا۔