اطلاعات کے مطابق کہ دیور لولاب کے علاقے میں نہاتے ہوئے ایک 10 سالہ لڑکا تالاب میں ڈوب گیا۔ جس کی شناخت یاور منظور گنائی ولد منظور کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکال کر اسپتال میں داخل کیاگیا۔ جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔
وہیں چانڈی گام کے ساکن 15 سالہ آصف احمد خان ولد عاشق خان کی بھی تا لاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ آصف کے تالاب میں ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر مقامی لوگوں کے ساتھ تلاش شروع کی۔ کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد لاش بر آمد ہوئی۔