مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس نے تین نوجوانوں گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ کہ وہ سرحد پار جا کر عسکریت پسندوں کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے اسلحہ چلانے کی تربیت کے حصول کے لئے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بتایاجا رہا ہے کہ یہ تینوں ایک مقامی عسکریت پسند سے رابطہ میں تھے۔
ان تینوں پر الزام ہے کہ یہ پلوامہ سے سرحد عبور کر کے اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے لئے جانا چاہتے تھے۔ تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ان تینوں کی شناخت ہے- ان میں سے ایک فرقان سلطان کھانڈے جو کہ 10 ویں جماعت کا طالب علم ہے، دوسرے ملزم کا نام فرقان نذیر کھانڈے ولد نذیر احمد، وہ بھی دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔ اس کے علاوہ 16 سالہ کامران سجاد شیخ کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ طیب فاروقی نام کے شخص رابطہ کیا اور مذکورہ کام کے لیے ان کی ذہن سازی کی۔