اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر شاہراہ پر مشکوک چیز بر آمد، نقل و حمل متاثر - نقل وحمل

جموں و کشمیر شاہراہ پر منگل کی صبح اس وقت ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی جب سکیورٹی فورسز نے اس پر کوئی مشکوک چیز بر آمد کی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 24, 2019, 10:06 AM IST

ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ملہ پورہ علاقے میں شاہراہ پر منگل کی صبح سکیورٹی فورسز نے کوئی مشکوک چیز بر آمد کی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کچھ دیر کے لئے روک دی گئی- وہیں پولیس اہکار، آرمی اور سی آر پی ایف کے ماہرین کو اچھی طرح سے چیکنگ کے لیے بھیج دیا گیا۔

دوسری طرف ضلع پولیس کولگام کے ایس ایس پی گورندر پال سنگھ نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہی ہے لیکن شک شبہ ہونے کی وجہ سے ہمیں قومی شاہراہ کسی حد تک بند کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کولگام پولیس شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کی طرف وقف ہے اور ہر ایک کی حفاظت کے لیے ٹریفک کو روکنا پڑتا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details