اردو

urdu

ETV Bharat / city

Hailstorm in Kashmir: وادی کشمیر میں تیز ہوا اور ژالہ باری سے زبردست نقصان

جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع میں آج شام تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہیں جس میں رہاشی مکانات سمیت باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

تیز ہوا اور زالہ باری سے زبردست  نقصان
تیز ہوا اور زالہ باری سے زبردست نقصان

By

Published : Jun 11, 2021, 10:02 PM IST

Hailstorm in Kashmir

: وادی کشمیر میں تیز ہوا اور ژالہ باری سے زبردست نقصان

وادی میں موسمی تبدیلی، بارش کے ساتھ کشمیر میں تین روز کی شدید گرمی کے بعد آج دوپہر سے ہلکی بارش سے راحت ملی تاہم تیز آندھی کی وجہ سے چند مقامات پر تعمیرات کو نقصان پہنچا جبکہ ژالہ بھاری سے باغات نقصان کے زد میں آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور جنوبی کشمیر میں دوپہر کے بعد موسم نے کروٹ لی جس کی وجہ سے گرمی میں نمایاں کمی ہوئی۔ وہیں آندھی کی شروعات شمالی کشمیر سے شروع ہوکر وسطی کشمیر میں داخل ہوئی تو یہاں پر اُس کی شدت بڑھ گئی۔ اس کے ساتھ ہی کئی مقامات پر بادل پھٹنے کی زور دار آوازیں بھی سنائی گئی جس سے لوگوں میں خوف طاری ہوگیا۔

شہر سرینگر میں کئی منٹوں تک تیز ہوائیں چلنے کے بعد جونہی آندھی جنوبی کشمیر کے حدود میں داخل ہوئی تو شدت مزید بڑھ گئی۔ تیز آندھی سے کئی رہائشی مکانات کی چھتیں نیچے گر آئی۔

وائرل ویڈیو کمپلیکس کی چھت تیز ہوا سے آڑ گئی

وہیں شمالی کشمیر کے بارہمولہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں اور ژالا باری ہوی تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی سارے مکانوں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ۔ژالہ باری سے باغات میں فصلوں اور میواباغات کو نقصان پہنچا ہے ۔وہیں ضلع کے کئی علاقوں سے رہاشی گھروں کے چھتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع معصول ہوئی ہے۔

وہیں سرحدی قصبہ بونيار کے پالی پورا اور اس محلقہ علاقہ جات میں تیز ہوا کے ساتھ ساتھ بارش ہوئی اور بارش کے ژالہ باری ہوئی جس سے میو باغات اور دھان کی پنیری کو نقصان پہنچا ہے۔بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات اور دھان کی پنیری کو بہت نقصان پہنچا ہے

بارہمولہ میں تیز ہوا اور زالہ باری سے نقصان

دوسری جانب جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری سے ڈانگرپورہ علاقہ میں ایک کمپلیکس کی چھت کو تیز رفتار ہوا سے نقصان پہنچا واقع کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوئے وائرل۔وہی ضلع کے باقی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہیں جو ابھی جاری ہیں۔

پلوامہ میں تیز ہوا اور زالہ باری سے نقصان

وہیں کولگام میں تیز ہواوں سے کہی مکانوں کے چھت اُکھڑ گیے

اطلاعات کے مطابق ضلع کلگام کے اطراف والے علاقوں سے تیز ہوا اور زبردست بارش ہوئی ہے جس کے سبب کہی مکانوں کے چھت اُکھڑ گیے تیز ہواؤں سے درختوں کی ٹہنیاں گر جانے سے بجلی کی ترسیلی لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کلگام میں تیز ہوا اور زالہ باری سے نقصان

ہم آپ کو بتا دیں کہ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کے روز رک رک کر بارش اور تیز ہواؤں کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details