کولگام:سرینگر کے لال بازار میں گذشتہ روز مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک پولیس افسر مشتاق احمد کو ان کے آبائی گاوں شوژ کولگام میں سُپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر لاکھوں لوگوں نے جنازے میں حصہ لیا۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ نے آج مقتول پولیس اہلکار کے گھر جاکر تعزیتی مجلس میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی سی نے قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ڈی سی کے ہمراہ اے سی آر، تحصیلدار اور دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔
مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھر دونوں طرف سے گولیوں کا شکار ہوا۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ مارے گیے پولیس اہکار کے بیٹے کے جسد خاکی کو ان کے گاؤں کے قبرستان منتقل کرنے کی اجازت دیں۔ ASI killed in Lal Bazar Attack