سری نگر: ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے پیر کے روز کولگام کے بمرٹھ گاؤں میں دو ملزمان کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران قابل اعتراض موا د کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ (ایس آئی یو) نے کولگام کے بمرٹھ گاوں میں دو ملزمان کے رہائشی مکانات پر چھاپے مارے جو ایک استانی رجنی بالا کے قتل کے متعلق درج کیس زیر نمبر 49/2022 میں ملوث ہیں۔ Special Investigation Unit raids in Kulgam
اُن کے مطابق پیر کے روز خصوصی ٹیم ایس آئی یو نے کولگام میں دو ملزمان کے رہائشی مکانوں پر چھاپے ڈالے اور وہاں تلاشیاں لیں۔ چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات، ڈیجیٹل مواد وغیرہ کو برآمد کیا گیا۔