جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ اور ضلع کولگام کے گوپال پورہ میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
دونوں علاقوں میں سکییورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق محاصرے میں لیے گیے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، اور جگہ جگہ سکیورٹی اہلکاروں کے پہرے لگا دئے گئے ہیں۔