اردو

urdu

ETV Bharat / city

پینے کے پانی کی قلت، مقامی لوگوں کا احتجاج

پلوامہ کے بنڈزوہ علاقے کے لوگوں نے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کرتے ہوئے شوپیان۔پلوامہ سڑک کو تین گھنٹے کے لیے بند کر دیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور اسکولی بچوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

By

Published : Apr 8, 2019, 2:55 PM IST

پینے کے پانی کی قلت، مقامی لوگوں کا احتجاج

لوگوں نے محکمہ پی ایچ آئی پرالزام عائد کیا کہ وہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہمی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پچھلے 6 مہینوں سے گندہ پانی پینے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے بیماری پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔

لوگوں کے مطابق آگر چہ وہ باقاعدہ فیس ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں صاف پانی فراہم نہیں کیاجاتا ہے۔

پینے کے پانی کی قلت، مقامی لوگوں کا احتجاج

اس حوالے سے اگرچہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کو بھی ان کے اس مسائل سے آگاہ کیا تھا لیکن آج تک ان کا یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگ سڑکوں پر احتجاج کرنے آگئے۔

اس سلسلہ میں آج ڈپٹی کمشنر پلوامہ سعید عابد رشید شاہ کے کہنے پر تحصیل دار پلوامہ نے ان کو یقین دلا کر ٹریفک کی آمد ورفت بحال کرائی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details