اردو

urdu

ETV Bharat / city

چوگام: بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان - بجلی رسوینگ اسٹیشن کا تعمیری کام

چوگام علاقہ میں بجلی سپلائی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ میں بجلی رسوینگ اسٹیشن کا تعمیری کام 3 ماہ قبل ہی مکمل ہو چکا ہے تاہم متعلقہ محکمہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسٹیشن کو شروع نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے 15 گاؤں میں بجلی کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے۔

چوگام: بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان
چوگام: بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

By

Published : Mar 8, 2021, 7:11 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے چوگام علاقے میں بجلی رسوینگ اسٹیشن کا تعمیری کام 3 ماہ قبل مکمل ہوا تاہم متعلقہ محکمہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسٹیشن کو شروع نہیں کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے 15 گاؤں میں بجلی کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے۔

دراصل سال 2014 میں رسیونگ اسٹیشن کا تعمیری کام شروع کیا گیا تھا۔ اس سے علاقے کی آبادی کو بڑی امیدیں وابستہ ہوگئیں تھیں تاکہ انہیں بجلی سپلائی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

چوگام: بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

اس سلسلے میں مقامی افراد نے بتایا کہ انہیں بجلی سپلائی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی شہری محمد یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں بجلی کی ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔ رسیونگ اسٹیشن چالو ہونے سے قاضی گنڈ فیڈر پر دباؤ کم ہوگا اور لوگوں کو بجلی کی غیر متوقع تخفیف سے راحت مل جائے گی۔

سابق رکن اسمبلی دیوسر محمد امین بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے دور اقتدار میں دیوسر اسمبلی حلقہ کو 3 رسیونگ اسٹیشن ملے تھے، جن میں چوگام رسیونگ اسٹیشن مکمل ہوا ہے تاہم پتہ نہیں اس کو چالو کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے رسیونگ اسٹیشن جلد چالو کرنے کی مانگ کی ہے۔

وہیں ایک سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رسیونگ اسٹیشن کا کام مکمل ہوا ہے اور اب اس کو صرف افتتاح کر کے عوام کے نام وقف کرنا ہے، جس سے یہاں کی آبادی کو بجلی سپلائی کے حوالے سے راحت ہوگی تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر اسے چالوں نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام خاص کر ایس ٹی ڈی ونگ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details