اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: عسکری تنظیموں کی آپسی رسہ کشی - مسلح تنظیموں

کشمیر میں متحرک ایک عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے وائرل ہونے والے ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ مسلح تنظیموں کے مابین آپسی رسہ کشی کا چلن برپا ہے۔

کشمیر: عسکری تنظیموں کی آپسی رسہ کشی

By

Published : Jun 28, 2019, 7:13 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 10:38 PM IST

کشمیر: عسکری تنظیموں کی آپسی رسہ کشی

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں گزشتہ دنوں عسکریت پسند تنظیموں کی آپسی رسہ کشی میں عادل داس نامی عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا۔
عادل داس کا تعلق آئی ایس جموں کشمیر تنظیم نامی تنظیم کے ساتھ جو دعویٰ کرتی ہے کہ اسکا رابطہ بین الاقوامی خلافت تحریک کے ساتھ ہے۔

عادل کی ہلاکت کے بعد ان کے ایک ساتھی خطیب داس نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
ویڈیو میں الزام عائد کیا جارہا ہے کہ حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ نے عادل داس کو دھوکے سے قتل کیا ہے۔

خطیب نے حزب کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو پر ذاتی حملے کئے ہیں اور انہیں ایک جانور سے تشبیہہ دی ہے۔

ویڈیو پیغام میں عادل کے ساتھی کا کہنا ہے :' ریاض نائیکو اور ان کے ساتھی کشمیر میں پاکستان کی ناپاک مرتد حکومت کے لیے جہاد کر رہے ہیں'۔
ویڈیو پیغام میں مزید کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے :' تم مرتد لوگ ہو، تم ناپاک لوگ ہو اور کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ تم جاسوس لوگ ہو اور وادی میں جتنے بھی نوجوان شہید ہوئے ہیں ان کے خون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہو۔

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ظلم کے لیے نہیں بلکہ خلافت کے لیے اٹھے ہیں اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جو انسانیت کے خلاف ہو'۔

کشمیر میں عسکری تنظیموں کے درمیان ٹکراؤ کی تاریخ نوے کی دہائی کے اوائل میں ہی شروع ہوئی۔ آپسی رنجش میں کئی عسکریت پسند اور عام شہری مارے گئے ہیں۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 10:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details