اطلاع کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام کے مطل ہامیہ میں پولیس چوکی کے باہر پولیس نے ناکہ لگایا تھا اور ناکے پر ٹپر کو روکنے کے لیے کہا گیا مگر ٹپر میں 2 تا 3 عسکریت پسند سفر کررہے تھے جب انہیں روکنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔
کولگام میں ناکہ پارٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ اگرچہ ناکے پر موجود سی آر پی ایف اور پولیس نے جوابی کارروائی کی ہے۔ تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے عسکریت پسند بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
وہیں سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا۔ اس دوران ٹپر ڈرائیور بھی فرار ہوگیا اور گاڑی بنا نمبر کی ہے۔
لیکن پولیس نے حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ علاقے میں بعد دوپہر بی جے پی کے ایک کارکن کو پستول سمیت گرفتار کیا گیا اور اس خبر کی بھی ابھی تک تصدیق نہں ہوئی ہے۔ فی الحال علاقے کو سکیورٹی فورسز نے اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔ سی آر پی کے اٹھارہ بٹالین کے سی او سے جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے خبر کے بارے میں کہا کہ یہ افواہ ہے۔