علاقے کے لوگوں کے مطابق مقامی آبادی کو پینے کے پانی کے حوالے سے کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔
اس سلسلے میں مقامی آبادی نے محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ محکمہ کی طرف سے علاقے میں چند سال قبل ایک فلٹریشن پلانٹ (ہاک واس) اسکیم کے تحت قائم کیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسکیم کو عوام کے نام وقف نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے علاقہ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ: آلودہ ہوتے آبی ذخائر
علاقے کے لوگوں نے اہربل کولگام روڑ پر دھرنا بھی دیا اور کئ گھنٹوں تک ٹرایفک کی نقل و حرکت بند کی۔