مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی ایام سے نامعلوم افراد کی جانب سے غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث مزدور طبقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور غیر ریاستی مزدوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
ضلع کولگام میں دو غیر ریاستی مزدوروں پر نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک مزدور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی مزدور کو بغرض علاج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔