جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز پیش آئی جھڑپ کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کا تعلق کشمیر سے ہی تھا۔ جب کہ ہلاک ہوئے ایک عسکریت پسند عباس شیخ کا تعلق کھڈونی رام پورہ کولگام سے تھا۔
عباس کی ہلاکت کے پیش نظر آج دوسرے روز کولگام کے کھڈونی علاقے میں ہڑتال رہی اور کاروباری ادارے مکمل بند رہے۔
پولیس کے سربراہ نے کل ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ عباس شیخ ٹی آر ایف میں کئی برسوں سے سرگرم تھا اور نئے لڑکوں کو عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کراتا تھا۔