اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریچھ کو مارنے کے الزام میں کیس درج - وائرل ویڈیو

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریچھ کے بچے کو مار مارکر مردہ کردینے کے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں ہے۔

ریچھ کو مارنے کے الزام میں کیس درج، متعلقہ تصویر

By

Published : May 22, 2019, 12:10 PM IST

ان دنوں جنگلی جانور میدانی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، ایسے میں ایک ہفتے سے چلنے والے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر کئی ویڈیو وائرل ہوئے ہیں،جن میں جنگلی جانوروں کو لوگ مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ریچھ کو مارنے کے الزام میں کیس درج، متعلقہ ویڈیو
کولگام ضلع کے گاؤں میں مقامی لوگوں نے ایک ریچھ کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے واڈن نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ریچھ کے مارنے کے الزام میں انہوں نے فی الحال مدثر احمد ساکن کیلم نامی ایک نوجوان کے خلاف ایک کیس درج کیاہے اور ریچھ کے مردہ بچے کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details