اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: 'معاوضے کے نام پر کاشتکاروں سے مذاق کیا جاتا ہے'

معاوضے کے نام پر حکومت کے بڑے بڑے دعوے اس وقت کھوکھلے نظر آئے جب کولگام کے باغات مالکان سرکار سے ناراضگی کا اظہار کیا۔

FARMERS WAITING FOR COMPENSATION

By

Published : Mar 19, 2019, 1:00 PM IST


اس سال کی برف باری سے سیب کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور سرکار نے باغات مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

FARMERS WAITING FOR COMPENSATION

مگر سرکار کے سارے دعوے اس وقت کھوکھلے نظر آئے جب باغات مالکان نے ای۔ٹی۔وی۔بھارت سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے ہروقت زمینداروں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔

زمینداروں نے کہا کہ جب سے سرکار نے معاوضے کی بات کی ہے تب سے ہم لوگوں نے سیب کے درختوں کو ایسے ہی رکھا تاکہ سرکار کی طرف سے کوئی وفد آئے اور ہمارے باغوں کا نقصان دیکھے مگر آج تک سرکار کا کوئی بھی افسر نظر نہیں آیا۔

ہمارے باغوں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے کیونکہ اب مارچ کا مہینہ بھی آگیا ہے اور سرکار سے ناامید ہوکر چند مالکان نے اپنے اپنے باغوں کو صاف کرنا شروع کردیا ہے جبکہ ابھی بھی کچھ مالکان معاوضے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details