گذشتہ دو روز سے وادی کے بیشتر قصبہ جات کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہے۔
کشمیر: لوگوں کا سڑکوں اور فٹ پاتھ پر چلنا دشوار - Pulwama
عید کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کے بازاروں میں مسافروں کافی چہل پہل رہتی ہے اور لوگ خریدو فروخت کے لیے لوگ امڈ آتے ہیں وہیں دکاندار چھاپڑی فروش اور سڑکوں اور فٹ ہاتھوں پر قبضہ جما لیتے ہیں۔
کشمیر : سڑکوں اور فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ
دکانداروں خاص کر روٹی اور بیکری والوں نے دکانوں کے باہر سڑکوں پر کئی میٹر تک سامان لگا رکھا ہے۔ اس سے لوگوں کو سخت دقتیں پیش آرہی ہیں۔
اس سب سے مسافر اور نجی گاڑیوں کی نقل و حمل میں سخت مشکلات پیش آتی ہیں۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور سڑکوں اور فٹ ہاتھوں کو کھلا رکھا جائے۔