اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام کے متعدد علاقوں میں تلاشی مہم شروع - زنگلپورہ

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ علاقوں کے سبھی داخلی و خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں۔

Cordon and search operation launched in kulgam
کولگام میں تلاشی مہم شروع

By

Published : Apr 29, 2020, 5:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دو الگ الگ مقامات پر محاصرہ شروع ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرندو علاقے میں بعد دوپہر سکیورٹی فورسز کی 9 آر آر، پولیس اور ایس او جی نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کردی۔

کولگام میں تلاشی مہم شروع

ادھر متصلہ علاقہ زنگلپورہ مقدم محلہ کو بھی سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لیا اور گھر گھر تلاشی مہم شروع کردی۔

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مزکورہ علاقوں کے سبھی داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے کئی گروپ کولگام میں سرگرم ہیں جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کردی گی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کولگام میں کئی جھڑپیں پیش آئی جن میں متعدد عسکریت پنسد ہلاک ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details