اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوپیاں تصادم میں دو عسکریت پسند اور ایک شہری ہلاک

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جاری تصادم میں دو عسکریت پسند اور ایک عام شہری کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

شوپیاں میں جھڑپیں، ایک نوجوان ہلاک، درجنوں زخمی

By

Published : May 29, 2019, 8:03 PM IST

Updated : May 29, 2019, 8:39 PM IST


پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے ضلع کے پنجورہ نامی علاقے کو محاصر میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔
تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔
تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
ادھر عسکریت پسندوں کو بچانے کے لیے مقامی نوجوان جمع ہوئے اور فورسز پر پتھراؤ کیا، فورسز کی جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس میں ایک مقامی نوجوان بھی ہلاک ہوا اور قریباً 40 نوجوان زخمی ہوئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سجاد احمد لون کے طور ہوئی ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک تصادم جاری ہے۔

Last Updated : May 29, 2019, 8:39 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details