اردو

urdu

ETV Bharat / city

Prakash Utsav-2021: گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر پلوامہ میں تقریب کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شادی مرگ علاقے میں آج سکھوں کے چھٹے گرو گوبند سنگھ کا جنم دن عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

By

Published : Jun 25, 2021, 9:53 PM IST

Updated : Jun 25, 2021, 10:04 PM IST

فوٹو
فوٹو

اس موقع پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے شادی مرگ گردوارے میں حاضری دی۔

یہاں پر عقیدت مندوں نے بجن گریتن کے علاوہ ہرگوبند سنگھ کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ وہیں، اس موقع پرسکھ برادی کے لوگوں سے اُن کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی گئی۔

اس موقع پر گردوارہ کمیٹی شادی مرگ نے لنگر کا اہتمام بھی کیا تھا۔ ہیاں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سکھ برادری کے لوگوں نے طعام کیا۔

پلوامہ شادی مگ میں سکھوں کے چھٹے گرو ہرگوبند سنگھ کا جنم دن منایا گیا

آپ کو بتادیں شادی مرگ گوردوارہ سکھ برادری کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں پر ہرروز ہزاروں کی تعداد میں سکھ عقیدت مند آ کر گوردوارہ میں بھجن گردن کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گرو ہرگوند سنگھ کی یوم پیدائش


وہیں، مقامی سکھ لوگوں کے مطابق چھٹے گرو گوبند سنگھ جہانگیر بادشاہ کے ساتھ وادی وارد ہوئے تھے اور بادشاہ کو اس وقت خبر ملی تھی کہ ان کے گھر میں بیٹا ہوا ہے جس کے بعد بادشاہ نے اس علاقے کو شادی پورہ نام رکھا لیکن پھر کچھ دنوں کے بعد پادشاه کو خبر ملی کہ ان کے بیٹے کا انتقال ہوگیا جس کے بعد اس علاقے کا نام 'شادی مرگ' رکھا گیا۔

Last Updated : Jun 25, 2021, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details