اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے ببہار کے نمبردار جاوید احمد وانی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ'ہمارے گاؤں میں بہت سارے مسائل ہے، علاقے میں ڈرینج سسٹم کا مسئلہ ہے اور ہم گاؤں والوں نے اتفاق رائے سے زرعی زمین کے لیے گچھ راستے نکالے ہے جن کی مرمت کے لیے ہم نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے تاکہ انہیں قابلِ آمدورفت بنایا جائے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے علاقے کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقے میں ایک چنار موجود ہے۔جو اب سوکھ چکی ہے۔ لوگوں کے مطابق یہ چنار راجپورہ پلوامہ کی رابطہ سڑک پر ہے جس کی وجہ سے کھبی کوئی پڑا حادثہ پیش آسکتا ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے اس چنار درخت کی شاح تراشی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔