شوپیان:جنوبی کشمیر میں شوپیان ضلع کے دبجن علاقے میں فوج اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات بنانے کی غرض سے فوج کی 15 گھروال کیمپ کی جانب سے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کے لئے ’گجر بکروال میلہ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں قبیلے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ Army organises Gujjar Bakarwal Mela in Dubjan Shopian
اس میلہ میں گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے گھڑ دوڑ اور مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔ ساتھ ہی میلہ میں فوج کی جانب سے شرکا اور ان کے مویشیوں کےلیے میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ کے دوران گجر اور بکروال طبقہ کے مرد و خواتین اور بچوں کی مفت تشخیص کی گئی اور مفت ادویات کی گئیں۔ وہیں بھیڑ، بکریوں، گھوڑوں اور مویشیوں کی بھی اسکریننگ کی گئی اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس میلہ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔