عیدالاضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو منائی جاتی ہے۔ اس عید پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے عید قرباں کہا جاتا ہے۔
عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے بازاروں میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لوگ عید کی خریدرای کے لیے ان دنوں ملبوثات و دیگر اشیاء خورد و نوش خریدنے میں مصروف ہیں۔
وہیں، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں لوگ عید کے موقع پر قربانی کے لیے اونٹ کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان اونٹوں کو ریاست راجستھان سے لایا جاتا ہے۔ اونٹوں کے تاجر کے مطابق کشمیر میں لوگ اونٹ کی قربانی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔