اردو

urdu

ETV Bharat / city

پانچ کورونا متاثرہ خواتین کے نوزائیدہ بچوں کی رپورٹ منفی

کوٹہ کے جے کے لون اسپتال میں پانچ کورونا متاثرہ حاملہ خواتین کی زچگی کے بعد انکے نوزائیدہ بچے کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان بچوں کو خاندان کی خواتین کے ساتھ دوسرے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

Newborn reports of five Corona infected women are negative in rajisthan
پانچ کورونا متاثرہ خواتین کے نوزائیدہ بچوں کی رپورٹ منفی

By

Published : May 13, 2020, 11:24 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے جے کے لون اسپتال میں پانچ حاملہ خواتین میں کورونا کی تصدیق ہونے پر انہیں میڈیکل کالج کے کووڈ-19 اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں زچگی کے بعد ان کے نوزائیدہ بچوں کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں علیحدہ روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیکل کالج اسپتال کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سی ایس سشیل نے بتایا کہ بچوں کے ماہر ڈاکٹر بچوں کی باقاعدگی سے دیکھ رہے ہیں اور بچے صحت مند ہیں، اب اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ان کا دوبارہ نمونہ لیا جائے گا اگر دوسری رپورٹ بھی منفی آئی اور ان کے اہل خانہ کی خواتین نے بچوں کی دیکھ بھال میں کامیاب ہوئیں تو بچوں کو ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔

تمام بچوں کا ڈاکٹر اور عملہ خاص خیال رکھ رہے ہیں، اب تک ایسے تمام بچے جو یہاں پیدا ہوئے ہیں ان کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز جے کے لون اسپتال میں داخل حاملہ خواتین کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد پورے محکمہ میڈیکل میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

ان کے ساتھ رابطے میں آنے والی ایک نرس بھی مثبت آئی ہے ، اس رپورٹ کے مثبت آتے ہی ان خواتین کو نئے اسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details