اترپردیش حکومت نے راجستھان کے ضلع کوٹہ سے کوچنگ کے ذریعے تیاری کر رہے طلبہ کو گھر واپس بلا لیا ہے۔
'اسٹوڈنٹ ٹریولنگ' نظام کے تحت طلبہ کو گھر روانہ کیا جائے گا ا س تعلق سے دیگر ریاستیں بھی اپنے طلباء کو ان کے گھر بھیجنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے معلومات حاصل کررہی ہیں، ان حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 'اسٹوڈنٹ ٹریولنگ' نامی ایک آن لائن نظام تیار کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس طریقے سے کوٹہ ضلعی انتظامیہ کو یہ بات پتہ چل سکے گا کہ بیرون ریاست سے آنے والے طلبا جو کوٹہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی صحیح تعداد کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتا یا کہ دیگر ریاست کہ جو طلبا کوٹہ میں ہیں اور وہ اپنے ریاست واپس جانا چاہتے ان تمام طلباء تک ایک فارم بھیجا گیا ہے۔
جس میں وہ اپنا نام، والد کا نام، موبائل نمبر، گھر کا مستقل پتہ سمیت دیگر معلومات اس میں بھریں۔
یہ مکمل معلومات طلباء کے سفری تفصیل میں اپ لوڈ کی جائیں گی، اسی بنا پر ان کی معلومات تیار کی جائیں گی۔ اس کے بعد انہیں گھروں کو بھیجا جائے گا۔
اطلاع کہ مطابق' اترپردیش حکومت نے یوپی اور اتراکھنڈ سے 12000 طلبا کو واپس بلا لیا ہے۔ ان طلبا کے لئے کوٹہ سے 310 بسیں روانہ ہوئیں، اس صورتحال میں دیگر ریاست کی حکومتیں اپنے طلبا کے لئے بھی پریشان ہے۔
مدھیہ پردیش حکومت نے بھی اپنے بچوں کے لئے بسیں روانہ کی ہیں۔گرچہ اس تعلق سے کوٹہ کی ضلعی انتظامیہ تصدیق نہیں کی ہے، لیکن مدھیہ پردیش کے تقریبا 4000 طالب علم کوٹہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہیں کوٹہ لینے کیلئے بسیں بھیجی جارہی ہیں جو شام تک کوٹہ پہنچیں گی۔