اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواتین کوامیدوار بنانے میں ممتا بنرجی نمبرون - امیدوار

مغر بی بنگال کے بشیرہاٹ پارلیمانی حلقے سےترنمول کانگریس کی امیدوار اوربنگلہ فلموں کی مشہور اداکارنصرت جہاں سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔

خواتین کو سب سے زیادہ امیدوار بنانے میں ممتا بنرجی نمبرون

By

Published : Apr 26, 2019, 12:49 PM IST

عام انتخابات میں ممتا بنر جی نے 33 فیصد خواتین کو اپنی پارٹی کی امیدواری دے ملک کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

شاید اسی لیے کہا جاتا ہے کہ مغر بی بنگال آج جوسوچتی ہے اورکرتی ہیں ملک کی دیگر ریاستیں دوسرے دن اس سےبیدار ہوتی ہیں۔
بھارت میں ہندتوا نظریات میں ا ضا فہ ہونے کے باوجود ملک کی سیاست ایک اور غیرمعمولی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ملکی سیاست میں خواتین کی شراکت داری مثبت پہلوہے۔
مغر بی بنگال کے بشیرہاٹ پارلیمانی حلقے سےترنمول کانگریس کی امیدوار اوربنگلہ فلموں کی مشہور اداکارنصرت جہاں سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ممتا بنر جی سے عوام کی خدمات کا سبق پڑھ کر سیاست کی دنیا میں قدم رکھا۔ میرے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ میری پوری کوشش ہو گی کہ بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے کے تمام لوگوں کے لیے کام کروں گی۔
ٹالی ووڈ اداکارہ اورترنمول کانگریس کی امیدوار میمی چکرورتی بھی جادب پور حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ہیں۔
میمی چکرورتی کا کہناہےکہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر ممتا بنرجی کودیکھ کر سیاست میں دلچسپی لی۔

وہ کہتی ہیں:۔'ممتادیدی واقعی سپر رہنما ہیں جو صرف عوام کی ترقی کے لیے کام کرتی ہیں۔ان سے متاثر ہوں۔ دیدی کے کہنے پر میں نے ترنمول کانگریس کی امیدوار بننے کا فیصلہ کیا'۔
انہوں نے مزیدکہاکہ سیاست میں خواتین کارول بہت ہی اہم ہے۔خواتین ماں، بیٹی ،بہن ، بیوی اور بھائی ہر رول کو باجوابی نبھا تی ہیں۔ خاتون زندگی کے وسیع تجربے کی بنیاد پر سچائیوں کو بہترین انداز میں سمجھتی ہیں۔
مغر بی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اس مر تبہ لوک سبھاانتخابات میں 41 فیصد ٹکٹیں خاتون امیدواروں کو دیے ہیں۔
مغر بی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے علاوہ بائیں محاذ، کانگریس اور بی جے پی نے بھی کئی خاتون کو انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
ہگلی ضلع سے بی جے پی کی امیدوار اور ٹالی ووڈ اداکارہ لاکٹ چٹرجی انتخابی میدان میں ہیں۔وہ خواتین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی کوشش میں مڈروف ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ خاتون کوکسی بھی اعتبار سے کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔عورت درگایعنی طاقت کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ، اسمبلیوں اور دیگرسرکاری اداروں میں خواتین کو 33 فیصد کوٹہ دینے کا ایک بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے۔
کانگریس نے اپنے منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ مرکز میں حکومت بنا نے میں کامیاب ہو تی ہے تو وہ خواتین کو 33 فیصدریزرویشن دینے سے متعلق بل کو قانونی شکل دیےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details