مغربی بنگال کی خفیہ تنظیم سی آئی ڈی نے منیش شکلا قتل کیس میں بیرکپور میونسپلٹی اور ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے چئیرمین کو تفتیش کے لئے طلب کیا ہے۔
مقتول بی جے پی کے رہنما منیش شکلا کے والد نے متعدد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں بیرکپور اور ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے چئیرمین کے نام بھی شامل ہیں۔
سی آئی ڈی نے اسی ایف آئی آر کی بنیاد پر حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کو بھوانی بھون طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی رہنما کے قتل کیس میں اب تک تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے جبکہ مزید لوگوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔