اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کے وفد کا انتخابی کمیشن سے ملاقات - بنگال میں کورونا

ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے ریاستی انتخابی کمیشن سے ملاقات کرکے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کو ایک ساتھ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔

Breaking News

By

Published : Apr 20, 2021, 6:16 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک صورتحال اختیار کر چکی ہے، ریاست میں یومیہ نو ہزار کے قریب کورونا کے مثبت معاملات درج کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں اسمبلی الیکشن 2021 جاری ہے۔

ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے ریاستی انتخابی کمیشن سے ملاقات کرکے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کو ایک ساتھ منعقد کیے جانے کی تحریری طور درخواست دی۔

مغربی بنگال میں ووٹنگ کے پانچ مرحلے مکمل ہو چکے ہیں اس کے تحت اب تک 178 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہو چکی ہے۔

ریاست میں آئندہ 22 اپریل کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے وفد کا کہنا ہے کہ ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کو ایک ساتھ منعقد کرکے لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی انتخابی کمیشن کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو ہزار کے قریب کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 لوگوں کی عالمی وبا سے موت ہو چکی ہے۔ 28, 29 دنوں قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتی تھی جو آج ساڑھے آٹھ ہزار پہنچ گئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 70ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details