ریاست مغربی بنگال کی وزیر ششی پانجا نے کہا کہ' جن جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں خواتین کی حالت کیا ہے یہ سب کو معلوم ہے، انہوں نے کہا کہ' بہار میں ایک خاتون کو نائب وزیر اعلی بنانا اچھی بات ہے، لیکن دوسری ریاستوں کے بارے میں کیا کہنا ہے ؟
ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں سے ایک اترپردیش کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش ملک کی واحد ریاست ہے جہاں روزانہ دلت خواتین پر ظلم و ستم ڈھائے جاتے ہیں۔ اس کا جواب کون دے گا اور کون سوال کرے گا۔
ششی پائجا کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران اترپردیش میں خواتین کے خلاف تشدد کے کئی واقعے رونما ہوئے۔ یہ سب کسی سے چھپنے والی بات نہیں ہے'۔