اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: ریٹائرڈ جج نور عالم چودھری کا انتقال - نجی ہسپتال میں داخل

ریٹائرڈ جج نور عالم چودھری کا طویل علالت کے بعد پیر کو کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔

کولکاتا: ریٹائرڈ جج نور عالم چودھری کا انتقال
کولکاتا: ریٹائرڈ جج نور عالم چودھری کا انتقال

By

Published : Feb 1, 2021, 2:35 PM IST

Updated : Feb 1, 2021, 2:42 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سابق جج اور وزیر نور عالم چودھری کا شہر کے ایک نجی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

نور عالم چودھری کی عمر 78 برس تھی، وہ گزشتہ چند برسوں سے بیمار تھے۔

پیر کی صبح ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کے بعد انہیں کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ رات سے ہی ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی جبکہ پیر کی صبح حالت مزید خراب ہو گئی۔

نور عالم چودھری جج کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

ریٹائرڈ جج نور عالم چودھری رکن اسمبلی کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

ان کی موت پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے تعزیت پیش کی۔

Last Updated : Feb 1, 2021, 2:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details