اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا پولیس انسپکٹر کی کورونا سے موت - مغربی بنگال میں عالمی وبا

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کولکاتا پولیس کے ایک اور انسپکٹر کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباء سے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 59 پہنچ گئی ہے۔

کولکاتا پولیس انسپکٹر کی کورونا سے موت
کولکاتا پولیس انسپکٹر کی کورونا سے موت

By

Published : Oct 28, 2020, 3:29 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

بدھ کو کولکاتا پولیس کے ایک انسپکٹر سنجے سنگھ کی عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی، وہ گزشتہ پانچ دنوں سے زیر علاج تھے اور وہ کولکاتا پولیس کے آرمس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے۔

کولکاتا پولیس انسپکٹر کی کورونا سے موت

کولکاتا پولیس نے کہا کہ انہیں بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور گزشتہ شب ان کی طبیعت بگڑ جانے کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وہ فرنٹ لائن وارئیر تھے، ڈیوٹی کے دوران ہی وہ اس عارضے میں مبتلا ہو گئے۔

مزید پڑھیں: بنگال میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

کولکاتا پولیس نے ان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس انتظامیہ کے لئے یہ مشکل وقت ہے۔‘‘

مغربی بنگال میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 57 ہزار پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details