مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس لفٹ فرنٹ اور اس کی سولہ حلیف جماعتیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
شبھندو ادھیکاری سے خوفزدہ ہیں ممتا بنرجی: عبدالمنان - نندی گرام
حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کے فیصلے پر تنقید کی۔
شبھندو ادھیکاری سے خوفزدہ ہیں ممتا بنرجی
مزید پڑھیں:
ممتا بنرجی کا نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے اس مرتبہ اپنا ہوم ٹاؤن بھوانی پور کو چھوڑ کر نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔