کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی علاقے میں واقع ترنمول کانگریس کے مقتول کاونسلر کی بیوہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی علاقے کے دورے پر پہنچے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے ترنمول کانگریس کے کاونسلر مقتول انوپم دتہ کی بیوہ سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ مغربی بنگال میں بندوق اور سپاری کلر کا کلچر نہیں تھا۔ یہ سب بہار سے آیا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ اس کلچر کو کون لے کر آیا ہے۔
وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی جب سے آئی ہے اس وقت سے سپاری کلر اور بندوق کے استعمال کا کلچر عام ہوا ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔