مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ ’’ریاست میں اقلیتی طبقے سے وابستہ لوگوں کے لئے ترقیاتی منصوبے بالکل درست سمیت میں گامزن ہے اور بہت جلد اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ Farhaad Hakeem on Minorities Rights in West Bengalترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ ’’اس سے قبل لیفٹ فرنٹ کے دور اقتدار میں اقلیتی طبقے کا کیا حال تھا ہم سب کو یہ اچھی طرح سے معلوم ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی کے دور میں نہ صرف حکومت بدلی بلکہ ترقیاتی کاموں میں بھی تبدیلی آئی ہے، انکے مطابق ’’آج ریاست کے تمام اضلاع میں تبدیلی نظر آ رہی ہے، ہر آدمی اس کا گواہ ہے۔‘‘ Minorities Rights in West Bengalشہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’اقلیتی طبقے کے لوگوں کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ ان کی حکومت میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔‘‘
ان کا کہنا ہے کہ ’’بارہ برس قبل اقلیتی طبقے کی حالت کیا تھی اور آج کے دور میں انکے حالات کس قدر بہتر ہوئے ہیں، اس کے بارے میں حکومت کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کا ثبوت عام لوگوں کی وز یراعلیٰ ممتا بنرجی کی بھر پور حمایت سے ملتا ہے۔‘‘