مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے گرفتار بلویندر سنگھ کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے ممتا بنرجی کی حکومت کو بلویندر سنگھ جلد سے جلد رہا کرنے کی ہدایت دی۔ گورنر نے کہا کہ بلویندر سنگھ کو زیادہ دنوں قید میں رکھا نہیں جاسکتا ہے، کیونکہ اب یہ معاملہ حقوق انسانی کا ہو گیا ہے۔
گورنر کی بلویندر کو جلد رہا کرنے کی ہدایت انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے کو زیادہ طول دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ گورنر کہا کہ ریاستی کو بلویندر سنگھ کے خلاف کیس واپس لے لینا چاہئے تاکہ ان کی رہائی ممکن ہوسکے۔
گورنر کی بلویندر کو جلد رہا کرنے کی ہدایت چند دن قبل گورنر جگدیپ دھنکر نے بلویندر سنگھ کی بیوی کرم جیت کور اور ان کے تین سال کے بچے سے راج بھون میں ملاقات کی تھی۔ گورنر نے اس کے علاوہ سکھ وفد سے بھی ملاقات کی تھی، انہوں نے اس معاملے کو جلد سے جلد ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بی جے پی نے ممتا بنرجی کی حکومت کے خلاف جلوس کا اہتمام کیا تھا. پولیس اور بی جے پی کے گالیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی تھی اسی دوران پولیس نے بلویندر سنگھ کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
پولیس کی کارروائی کے دوران گرفتار بلویندر سنگھ کی پگڑی کھل گئی تھی اس پر بی جے پی نے ریاستی حکومت کو گھیرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی ہے۔